Print this page

دنیا کےدوسرےطویل القامت شخص کےلئےآئندہ24 گھنٹےانتہائی اہم

 

کراچی: دنیا کے دوسرے طویل القامت شخص پاکستان کے نصیر سومرو کی حالت تشویشناک ہوگئی۔
دنیا کے دوسرے طویل القامت شخص نصیر سومرو کراچی کے نجی اسپتال میں آئی سی یو وارڈ میں داخل ہیں اور انھیں سانس کی شدید تکلیف کی وجہ سے وینٹیلیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ نصیر سومرو کی صحت کے حوالے سے آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔
واضح رہے کہ نصیر سومرو پی آئی اے کے شعبہ ٹریفک کے ملازم ہیں۔
علاوہ ازیں ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ نصیر سومرو کو گلستان جوہر میں واقع دارالصحت اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ پی آئی اے کی جانب سے علاج معالجے کے لیے ہرممکن سہولت فراہم کی جارہی ہے۔
ترجمان پی آئی اے نے عوام سے اپیل کی ہے یہ وہ نصیر سومرو کی جلد صحتیابی کے لیے دعائیں کریں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں