جمعرات, 25 اپریل 2024


علی رضاعابدی کےقاتل لندن میں ہونےکاامکان

کراچی : ایس ایس پی پیر محمد شاہ نے ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی کے قتل میں لندن، ساﺅ تھ افیقا نیٹ ورک کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی ضلع جنوبی پیر محمد شاہ نے کہا کہ علی رضا عابدی کیس میں آہستہ آہستہ آگے جا رہے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

واضع رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما علی رضا عابدی کو ۲۵ دسمبر کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ان کی رہائش گاہ کے باہر فا ئر نگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔
تفتیشی اداروں نے علی رضا عابدی کے قتل میں ایم کیو ایم لندن کے جیل میں قید ملزمان سے بھی تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment