ھفتہ, 20 اپریل 2024


چین میں مغربی رواج کوروکنےکے لیے چینی میڈیا کا بڑا اقدام

بیجنگ: چین میں مرد ماڈلز کے کانوں میں بالیاں پہننے کے فروغ کو روکنے کے لیے ایک انوکھا طریقہ اختیار کیا جا رہا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے ٹیلی وڑن پر پچھلے کئی ہفتوں سے چند مرد ماڈلز کی پرفارمنس اور انٹرویو کے دوران ا±ن کے کان چھپا دیئے گئے تھے۔

کانوں پر سنسر کے لیے استعمال ہونے والی پٹی آویزاں کردی جاتی تھی۔ شائقین غیر محسوس طریقے سے اس انوکھے اقدام سے متعلق بے چینی میں مبتلا ہوگئے اور سوشل میڈیا پر حیرت انگیز اقدام کے حوالے سے چہ مگوئیاں ہونے لگیں۔

صارفین کے اضطراب کو دیکھتے ہوئے ٹیلی وڑن انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ کانوں میں بالیاں پہننا چینی ثقافت نہیں بلکہ مغربی کلچر ہے جس کی حوصلہ شکنی کے لیے بالیوں کو دھندلا (bluered) کردیا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ پچھلے سال کے آخر میں چین کے تمام ٹیلی وڑن چینل کو ایک ضابطہ اخلاق بھیجا گیا تھا جس کے تحت مرد ماڈلز کی کانوں کی بالیوں کو چھپانے کا حکم دیا گیا تھا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment