Print this page

رات گئےشہرکےمختلف علاقوں میں بارش،موسم مزیدسردہوگیا

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہلکی بارش کے باعث سردی میں اضافہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رات کو ہونے والی ہلکی بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا، شہر کے مختلف علاقوں بہادر آباد، گارڈن، سولجر بازار، آئی آئی چندریگر روڈ، ڈیفنس، شارع فیصل، لیاقت آباد، یونیورسٹی روڈ، گلستان جوہر اور گلشن اقبال سمیت دیگر علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوئی۔

بارش کی وجہ سے سڑک پر پھسلن کے باعث موٹر سائیکل سوار بھی گر کر زخمی ہوگئے، محکمہ موسمیات نے 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کی پیش گوئی کی تھی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں