جمعرات, 25 اپریل 2024


ٹریفک حاثات میں 2 افرادجابحق،9 افرادزخمی

 

شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق اور تین پولیس اہلکاروں سے 9افراد زخمی ہوگئے ،ان علاقوں میں کورنگی ،سائٹ اے ،حبیب بینک چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوارجابحق ہوگیا۔سرجانی ٹاون کے علاقے میں گشت پر مامور3پولیس اہلکار رکشہ کی ٹکر سے زخمی ہوگئے۔

جنہیں قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔تینوں زخمی اہلکاروں کو حالت خطرے سے باہر ہے جنہیں نجی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ماڑی پور کے علاقے ہاکس بے کے قریب تیز رفتار کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں پانچ مسافرمعمولی زخمی ہوئے جنہیں نجی اسپتال میں طبعی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment