جمعہ, 19 اپریل 2024


کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں

کراچی:محکمہ موسمیات کی جانب سے پیر اور منگل کو شہر میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ حیدرآباد، جامشورو، مٹیاری، پیٹارو، ٹنڈو جام سمیت اندرون سندھ کے دیگر اضلاع میں بارش ہوئی۔ کراچی میں منگل کو کورنگی، گلستان جوہراور صدر کے علاقے میں بونداباندی ہوئی جب کہ بیشتر علاقوں میں مطلع صرف ابرآلودرہا۔

چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید کے مطابق بلوچستان سے داخل ہونے والاحالیہ مغربی سلسلہ منگل کی دوپہر کمزور پڑنے کے بعد اب ختم ہوچکا ہے،اس لیے شہر میں کسی بھی درجے کی بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment