Print this page

کراچی کےمختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں4افراد جاں بحق،5زخمی

کراچی: کراچی میں مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور واقعات، 4 افراد جاں بحق،5 زخمی ہوگئے ، سائٹ ولیکا چورنگی کے قریب کام کے دوران کرنٹ لگنےسے 30سالہ صدام جاں بحق ہوگیا،اورنگی ٹاؤن آفریدی کالونی میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 33سالہ وقار جاں بحق ہوگیا،

لانڈھی جمعہ گوٹھ کے قریب منگل کی صبح پٹری عبور کرنے والانوجوان لاہور سے کراچی آنے والی شالیمار ایکسپریس کی زد میں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ، متوفی شان حید ر ملیر مسلم لیگ کالونی کا رہائشی تھا ،دریں اثنا کالاپل کے قریب تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر 35سالہ شخص زخمی ہوگیا جو دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا ،شیر شاہ پراچہ پل کے قریب تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر 37سالہ زریں خان، کورنگی کریک کے قریب تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر 40سالہ سلطان ،شارع فیصل ایف ٹی سی کے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر 33سالہ کریم ،گل بائی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر 29سالہ عارف علوی ،مھچر کالونی چوک کے قریب تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر 40سالہ نامعلوم خاتون زخمی ہوگئی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں