ھفتہ, 20 اپریل 2024


پانی کا مسلہ حل نہ ہوا تو عوام کے ساتھ مل کے احتجاج کروں گا

 

کراچی: ایم کیوایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کنور نوید جمیل نےسندھ اسمبلی میں وزیر بلدیات سعید غنی سے کراچی وحیدر آباد میں پانی کےبحران کے حوالے سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر پارلیمانی لیڈر کنور نوید جمیل کے ہمراہ کراچی و حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے حق پرست ارکان سندھ اسمبلی بھی موجود تھے۔ کنور نوید جمیل نے وزیر بلدیات سعید غنی کی توجہ کراچی میں جاری پانی کے بحران کی طرف کراتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے پچھلے آٹھ سال سے ترقیاتی فنڈ جاری نہیں کیے ہیں جس کے سبب ارکان اسمبلی اپنے علاقوں میں سیوریج جیسے مسائل تک حل کرانے سے قاصر ہیں اس مسئلے کے عارضی حل کے لئے ایم کیوایم پاکستان کے بلدیاتی نمائندوں اور ڈسٹرکٹ چیئرمین کے ترقیاتی فنڈ میں سے پچاس فیصد فنڈ صرف سیوریج اور پانی کی لائنوں پر خرچ کررہے ہیں ۔کنور نوید جمیل نے وزیر بلدیات سعید غنی سے کراچی واٹر بورڈ کی شکایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام پانی کی عدم دستیابی کے سبب کافی عرصے سے پریشانی میں مبتلا ہیں اور پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، اگر ان کو انکا حق نہیں دیا گیا تو کراچی کے عوام شدید احتجاج پر مجبور ہونگے اور ایم کیوایم پاکستان ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی ۔کنور نوید جمیل و دیگر حق پرست ارکان سندھ اسمبلی نے وزیربلدیات سعید غنی سے درخواست کی کہ فوری طور پر واٹر بورڈ کو اسپیشل فنڈ جاری کیے جائیں تاکہ کراچی کے عوام کے بنیادی مسائل فوری طور پرحل ہوسکیں ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment