جمعرات, 18 اپریل 2024


کالعدم تنظیم کےمزیدمدارس حکومتی تحویل میں

 

کراچی:نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب اور سندھ میں کالعدم تنظیموں کے مزید مدارس کو حکومتی تحویل میں لے لیا گیا۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، پنجاب اور سندھ میں آج مزید درجنوں مدارس کو حکومتی تحویل میں لے لیا گیا ہے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت سندھ حکومت نے صوبے میں دینی مدارس کو خود چلانے کے فیصلے پر عملدرآمد شروع کردیا ہے جس کے تحت کالعدم تنظیموں کے 56 مدارس، مراکزِ صحت سمیت دیگر املاک کو سندھ حکومت کے کنٹرول میں لیا جارہاہے، مدرسہ جامعہ الدرسات الاسلامیہ کو سندھ حکومت نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment