جمعہ, 19 اپریل 2024


یہ پرویزمشرف کےلوگ ہیں جوروپ بدل کرآئےہیں

سکھر:پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کو جمہوری کہنا مناسب نہیں ہے در حقیقت یہ پرویز مشرف کے لوگ ہیں جو روپ بدل کر آئے ہیں۔
 
سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک بچانے کے لئے قربانی دی،ہم نے پارلیمانی نطام بہتر کرنےکی کوشش کی،ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ ملک میں حقیقی جمہوریت آئے،ہم اب بھی حکومت کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں،ہم جیلوں میں جانے کے لائے تیار ہیں لیکن عمران خان ایک دن بھی جیل میں نہیں رہ سکتے،
 
پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ سب کو سوچنا چاہئے کہ یہ حکومت جمہوری طریقے سے آئی ہے یا نہیں، پی ٹی آئی حکومت کو جمہوری کہنا مناسب نہیں ،درحقیقت یہ پرویز مشرف کے لوگ ہیں جو روپ بدل کر آئے ہیں،پرویز مشرف کی کابینہ کوموجودہ حکومت کا حصہ بنایا گیا۔ پرویز مشرف کبھی وطن واپس نیں آئیں گے۔
 
خورشید شاہ نے کہا کہ آج ملک میں مہنگائی کا سونامی ہے، عمران خان کےسونامی کا مطلب تباہی ہے، عمران خان کی تبدیلی میں ایک روپے والی چیز 5 روپے کی ہوگئی، تبدیلی کے باعث پشاور کا میٹرو بس منصوبہ 40 ارب سے 110 ارب کا ہوگیا، ملک نعروں سے نہیں چلے گا عملی طور پر کام کرنا ہوگا، ڈالر کی قدر میں اضافے کی تحقیقات ہونی چاہییں، حکومت کے پاس مہنگائی کے سونامی کا کوئی جواب نہیں، ہمارے دور میں کہا جاتا رہا کہ پیٹرول پر ٹیکس لگایا جارہا ہے، عمران خان کہتے تھے کہ حکومت میں آکر مہنگائی کم کریں گے، قوم مہنگائی کم نہ کرنے پرعمران خان سے استعفی طلب کرے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment