منگل, 16 اپریل 2024


آپریشن میں فائربریگیڈ کی 3 گاڑیوں نے حصہ لیا

کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں دکانوں کی لگی آگ پر قابو پالیا گیا گیا، کولنگ کا عمل جاری ہے۔
 
گلستان جوہر تھانے کی حدود میں دکانوں میں لگنے والی آگ پرکئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا۔
 
آگ لگنے کی اطلاع ملنے پرفائربریگیڈ کی گاڑیاں فوراً موقع پرپہنچیں،آپریشن میں فائربریگیڈ کی 3 گاڑیوں نے حصہ لیا۔
 
فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ پہلوان گوٹھ میں رہائشی عمارت کے نیچے قائم دکانوں میں لگی تھی جس پر قابو پالیا گیا۔
 
 
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے شیرشاہ میں روئی کے گودام میں لگنے والی آگ پرکئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا تھا۔
 
فائرآفیسر لیاری اسٹیشن کے مطابق آپریشن کے دوران 2 فائرفائٹرزجھلس کرمعمولی زخمی ہوئے تھے۔
 
 
واضح رہے کہ 17 مارچ کو کراچی کے علاقے شارع فیصل پرواقع ایف ٹی سی بلڈنگ میں لگی آگ پر کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment