Print this page

کراچی میں سورج آج بھی آگ برسا نے کے لیے تیار

 
 
 
 
کراچی: شہری قائد کے باسی قہرڈھانے والی گرمی سے بچنے کے لیے تیار ہوجائیں، سورج آج مزید آگ برسائے گا۔
 
موسم کا حال بتانے والوں کہنا ہے آج سورج مزید آگ برسائے گا، پارہ تینتالیس ڈگری تک جاسکتا ہے۔
 
کراچی میں گذشتہ روز پارہ چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا، سندھ بھر میں شدید گرمی نے شہریوں کو بے حال کردیا۔
 
محکمہ موسمیات نے حیدرآباد میں بیالیس، نواب شاہ میں پارہ اکتالیس تک جانے کی پیشگوئی کردی۔ بلوچستان کےمیدانی علاقوں میں بھی گرمی کی زد پر ہے۔
 
خیال رہے کہ دو روز قبل محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں گرمی کی لہر تین دن جاری رہ سکتی ہے تاہم پیر سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔
 
ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات عبدالرشید نے یہ بھی بتایا تھا کہ مئی میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے، کراچی میں ہیٹ ویو آنے کا بھی خدشہ ہے۔
 
ان کے مطابق ہیٹ ویو آنے سے قبل سارے ادارے تیار رہیں گے تو ہیٹ ویو سے نمٹنے میں مشکلات نہیں ہوں گی۔
 
 
یاد رہے کہ شہر میں 2015 کی ہیٹ اسٹروک سے تقریباً 1400 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں بچے، بوڑھے اور عورتیں بھی شامل تھیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں