Print this page

ظالم شوہرنے بیوی اور بچوں کو جلا کر قتل کردیا

کراچی : کراچی کے علاقے جمشیدکوارٹر میں خاتون اور2بچوں کی ہلاکت کے واقعے کو حادثے کی شکل دینے والے شوہر نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا بیوی سے بن نہیں رہی تھی اس لئے آگ لگانے کا منصوبہ بنایا اور بیوی اور بچوں کو جلا کر قتل کردیا۔
 
کراچی کے علاقے جمشیدکوارٹرمیں گھرمیں آگ لگنے سے خاتون اور2بچوں کی ہلاکت کے واقعہ کی تحقیقات میں پیشرفت سامنے آئی، پولیس کا کہنا ہے واقعہ حادثہ نہیں منصوبہ بندی کےتحت قتل کاتھا، دوسری شادی کی خواہش پربیوی بچوں کوقتل کیا گیا۔
 
پولیس کا کہنا ہے ملزم جنیدکوگرفتارکرلیا،دوران تفتیش اہم انکشافات کیےگئے ہیں ، ملزم ملائیشیامیں رہائش پذیرتھا،16مارچ کوپاکستان آیا اور پاکستان آنےکےبعدگھر والوں سے چھپ گیاتھا، جس کے بعد 22مارچ کی رات کو صرف بیوی سےرابطہ کرکے کہا اس کی آمدکی گھر میں کسی کو اطلاع نہ دے، وہ بیوی اوربچوں کوخاموشی سےلےکرملائیشیاچلاجائے گا۔
 
پولیس کے مطابق 22مارچ کی رات ملزم گھر کے دوسرے دروازے سے داخل ہوا، کمرے میں داخل ہوکر پیٹرول چھڑک کرآگ لگادی اورف رارہوگیا، ملزم رونادھونابھی کرتاتھااورقانونی کاروائی سےگریزکاکہا۔
 
ملزم نےپولیس کوبتایاواقعےکی اطلاع ملنے کے بعدپاکستان آیاہے، تحقیقات میں یہ بات سامنےآئی ملزم 16مارچ کوپاکستان آچکا تھا، ملزم ملائیشیامیں کسی خاتون کوپسندکرتاہےجس سےشادی چاہتاتھا۔
 
ایس ایچ اوشمشادحسین نے بتایا 6 دنوں کے دوران جنید ڈالمیامیں دوست کےگھرپررہا ، منصوبےکوعملی جامع پہنانے سے ایک دن پہلے ڈیفنس میں رہا، ملزم کےموبائل فون کے سی ڈی آرڈیٹا سے لوکیشن کاسراغ لگایا اور اس نے ڈیفنس میں پمپ سے پٹرول خریداتھا۔
 
دوران تفتیش ملزم جنید نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ منصوبے کو انجام دینے میں کچھ دوستوں کی مدد بھی حاصل تھی، بیوی سے بن نہیں رہی تھی اس لئے آگ لگانے کا منصوبہ بنایا اور آگ لگانے کے دوران بچے بھی زد میں آگئے ْ۔
 
 
یاد رہے 22 مارچ کراچی کے علاقے جمشید کوارٹرز کے ایک گھر میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا ، جس میں 35 سالہ شمائلہ، 5 سالہ بیٹی اور 11 سالہ بیٹے سمیت جل گئی تھی۔
 
ابتدائی طور پر واقعے کو شارٹ سرکٹ بتایا جا رہا تھا تاہم جمشید کوارٹرز پولیس نے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی تھی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں