منگل, 16 اپریل 2024


2018 میں دشمنی پر ایک شخص کو قتل کیا،ملزم

کراچی : سیکیورٹی اداروں نے ڈیفنس میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
 
شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں دو ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد ہلاک ہوئے تھے، پولیس نے فائرنگ کے واقعے میں ملوث ایک ملزم کو نجی اسپتال سے گرفتار کیا تھا، ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد کا کہنا تھا کہ ملزم واردات کے وقت نشے کی حالت میں تھا۔
 
ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ ملزم نذیر کو زخمی اور عینی شاہد نے شناخت کرلیا ہے، ملزم نذیر ساحل تھانے میں قتل کے مقدمے میں بھی ملوث ہے۔
 
ایس ایس پی پیر محمد نے بتایا کہ ملزم الکوحل اور آئس عادی ہے اور پولیس اہلکار کو ٹارگٹ کرتے وقت بھی ملزمان نشے کی حالت میں تھے، جو بھی سامنے آیا ملزمان نے ان پر فائرنگ کی۔
 
پولیس کا کہنا ہے کہ مزمان نے ایک گاڑی کو بھی روکا تھا، قریبی قونصلیٹ کے سیکیورٹی گارڈز نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تھی۔
 
پولیس ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم نے 2018 میں دشمنی پر ایک شخص کو قتل کیا تھا، ملزمان کی گاڑی کا فرانزک کیا جارہا ہے، گاڑی سے شراب کی بوتلیں اور منشیات برآمد کی گئیں۔
 
ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ ڈبل کیبن گاڑی میں دو لوگ تھے، واقعے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر جاں بحق ہوا جبکہ ایک زخمی ہوا تھا۔
 
ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ پولیس نے نجی اسپتال سے گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment