جمعہ, 19 اپریل 2024


سندھ کے مختلف اضلاع میں گرمی کی شدت میں اضافہ

کراچی : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ گزشتہ روز اندرون سندھ کے مختلف اضلاع میں گرمی کی شدت میں اضافہ رہا اور سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بے نظیر آباد میں 44 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
 
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں جاری گرمی کی لہر نے اندرون سندھ کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور سندھ کے مختلف اضلاع میں پیر کو بھی سورج آگ برساتا رہا۔
 
محکمہ موسمیات کے مطابق اندرون سندھ کے مختلف اضلاع میں گرمی کی شدت میں اضافہ رہا اور سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بے نظیر آباد میں 44 ڈگری ریکارڈ کیا گیا.
 
صوبے دیگر اضلاع میں ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت کے مطابق مٹھی میں 43، دادو میں42.2، چھور میں 42، حیدرآباد، ٹنڈوجام، پڈعیدن اور سکرنڈ میں 41 ڈگری، بدین، دادو، لاڑکانہ، میرپورخاص میں40گری، روہڑی39، جیکب آباد 39 اور ٹھٹھہ میں 37 ڈگری رہا جبکہ کراچی میں درجہ حرارت 36.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment