Print this page

بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی

گھارو: برطانیہ کے تعاون سے ہوا سے بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی، ونڈ پاور پلانٹ سے ہزاروں افراد کو سستی اور ماحول دوست بجلی دستیاب ہوگی۔

گھارو میں زیفر پاور ونڈ فارم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے بھی بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

گھارو میں لگائے جانے والے 50 میگاواٹ کے پلانٹ کو برطانوی حکومت کے ادارے کا تعاون حاصل ہے، زیفر پاور ونڈ یومیہ 50 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا

جس سے ہزاروں شہری مستفید ہوں گے۔ تھامس ڈریو کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات مضبوط اور گہرے ہیں،

ہمیں خوشی ہے کہ قابلِ تجدید توانائی کے منصوبے میں برطانوی ماہرین اور ادارے نے کردار ادا کیا۔

برطانوی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کررکھی ہے، مذکورہ پلانٹ دو سال سے زائد کے عرصے میں مکمل ہوا

جو برطانیہ کی نیم سرکاری کمپنی کے ماہرین نے تیار کیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں