ھفتہ, 20 اپریل 2024


بارش کانظام کراچی سمیت سندھ سے نکل چکاہے,محکمہ موسمیات

 
 
 
 
کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بارش برسانے والاسسٹم پاکستان میں موجود ہے تاہم کراچی میں بارش کاکوئی امکان نہیں، کراچی میں ہواؤں کی رفتارمیں تیزی کاامکان ہے اور اپریل کے آخر تک گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہیں۔
 
ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات کا کہنا ہے ایران میں بننےوالابارش کانظام فی الحال بلوچستان ،پنچاب اور کے پی میں موجود ہے، بارش کانظام کراچی سمیت سندھ سے نکل چکاہے۔
 
محکمہ موسمیات نے بتایا راچی میں بارش کاکوئی امکان نہیں ، موسم جزوی طورپرابرآلودرہےگا جبکہ ہواؤں کی رفتارمیں تیزی کاامکان ہے، چنددنوں میں موسم پھرسےگرمی کی جانب لوٹ جائے گا اور اپریل کےآخرتک گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔
 
 
ڈائریکٹر موسمیات کا کہنا تھا کراچی میں 18 سے 20 ناٹیکل مائل کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی، شام تک ہواکی رفتار کم ہونا شروع ہوجائے گی۔
 
کراچی کاموجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کاتناسب 56 فیصد ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
 
دوسری جانب بلوچستان میں موسلادھار بارشوں اورسیلاب سےنظام زندگی درہم برہم ہوگئی ، مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد نو ہوگئی ۔ پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں بارش سےگرمی کی شدت میں کمی آگئی ہے۔
 
سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کاسلسلہ جاری ہے ، لاڑکانہ , سکھر ، نوشہرو فیروز سمیت دیگر شہروں میں بارش سےگرمی کازورٹوٹ گیا۔
 
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختون خوا، کوئٹہ، ژوب، سکھر، لاڑکانہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment