ھفتہ, 20 اپریل 2024


ساحل پر ریس لگانا منچلے نوجوانوں کو مہنگا پڑگیا

شہرقائد کے ساحل پر ریس لگانا منچلے نوجوانوں کو اس وقت مہنگا پڑگیا ،

جب لاکھوں روپے مالیت کی گاڑی سمندرکی نذرہوگئی۔

کراچی سے متصل فرنچ بیچ نامی ساحل پر نوجوان پانی میں گاڑی اتار کر ریس لگا رہے ت

ھے کہ گاڑی ریت میں پھنس گئی، لہروں کے زور سے گاڑی کا توازن بھی برقار نہ رہا۔

نوجوانوں نے گاڑی کو ریت سے نکالنے کی جتنی کوشش کی ،

وہ اتنا ہی اندر دھنستی گئی یہاں تک کہ مکمل طور پر ڈو بنے پر آگئی۔

خوش قسمتی سے نوجوانوں نے عین وقت پر درست فیصلہ کیا اور گاڑی کو سمندری ریت سے باہر نکالنے کی کوشش چھوڑ کر باہر کی جانب کودے

اور اپنی جان بچائی۔ نوجوانوں کے دیکھتے ہی دیکھتے سمندر کی تیزو تند اور بھپری ہوئی لہروں نے گاڑی کو ایسے حرکت دینا شروع کردی

جیسے کوئی بچہ اپنے کھلونے سے کھیلتا ہے۔

کچھ ہی دیر میں گاڑی نوجوانوں کی آنکھوں کے سامنے سے غائب ہوکر سمندر برد ہوگئی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment