ھفتہ, 20 اپریل 2024


محمکمہ موسمیات نے گرمی کے حوالے سے پیشن گوئی کردی

کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز ہوائیں چلنے کے باعث گرمی کی شدت کم محسوس ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں صبح کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 50 سے 60 فیصد تک رہے گا، کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے 2 روز قبل پیشگوئی کی تھی کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں موسم گرم رہے گا تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ بالائی پنجاب، خیبر پختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، بارش اور ژالہ باری کے پیش نظر کاشت کار اپنی فصلوں کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment