جمعہ, 19 اپریل 2024


اسٹریٹ کرائم میں ملوث چار ملزمان گرفتار

کراچی: شہرقائد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گروہ کا سرغنہ اسکندرایرانی کو چار ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔
 
بہادر آباد پولیس اور اینٹی اسٹریٹ کرائم اسکواڈ کی کارروائیاں میں ڈکیت گروہ کا سرغنہ اسکندر ایرانی چار ساتھیوں سمیت گرفتار ہوا۔
 
ایس ایس پی غلام اظفر کا کہنا ہے کہ ملزمان عادی مجرم ہیں، واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہوجاتے تھے، اسلحہ اور شہری سے چھینی گئی نقدی برآمد کرلی گئی۔
 
’’ملزمان بیرون ملک سے آنے والے شہریوں سے لوٹ مار کرتے تھے، ملزمان خود کو پولیس اہلکار بتا کر وارداتوں کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں‘‘۔
 
ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ گرفتار ایک ملزم نے اسپیشل برانچ کی وردی نما ڈریس پہن رکھا ہے، ملزمان کے قبضے سے پولیس کیپ بھی برآمد ہوئی۔
 
پولیس حکام کے مطابق ملزمان اسلام آباد اور دیگر شہروں میں بھی وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان اسلام آباد میں گرفتار ہوکر جیل کی ہوا بھی کھا چکے ہیں۔
 
گذشتہ روز شہر قائد کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی نے کارروائیاں کرتے ہوئے 2 ٹارگٹ کلرز سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔
 
 
 
یاد رہے کہ دو روز قبل کراچی کے علاقے گلستان جوہر اور نیوکراچی میں رینجرز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کیے تھے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment