Print this page

ڈاکٹر کی غلفت ایک اور بچی زندگی کی بازی ہار گئی

 
 
 
کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں ڈاکٹر کی مبینہ غلفت سے بچی زندگی کی بازی ہار گئی۔
 
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے ایک اور بچی کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا، رکشہ ڈرائیور والد گزشتہ رات سانس میں تکلیف کی وجہ سے اپنی بچی کو گلشن اقبال کے علاقے میں نجی کلینک لے کر پہنچا جہاں ڈاکٹرز نے اُسے غلط انجیکشن لگا دیا۔
 
والد نے دعویٰ کیا ہے کہ بچی کو جیسے ہی غلط انجیکشن لگایا اُس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا اور پھر ڈاکٹر وہاں سے فرار ہوگیا۔
 
بچی کے والد نے فوری طور پر اطلاع پولیس حکام کو دی جس کے بعد نفری گلشن اقبال 13 ڈی میں واقع کلینک پہنچی۔ پولیس حکام کے مطابق ڈاکٹر عدنان نامی جعلی ڈاکٹر کو ایم بی بی ایس کا مطلب نہیں معلوم اور وہ کلینک چلا رہا تھا۔
 
 
 
 
 
پولیس نے ساری رات چھاپے مار کر جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کرنے کی کوشش کی مگر اس میں ناکامی کا سامنا رہا البتہ کچھ دیر قبل ڈاکٹر عدنان کو گرفتار کرلیا گیا۔
 
پولیس اور اہل خانہ نے قانونی کارروائی کے لیے بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا، ایم ایل او ڈاکٹر ذکیہ کے غیر حاضر ہونے کی وجہ سے مزید کاررائی کا آغاز نہ ہوسکا۔ نمائندہ اے آر وائی نذیر شاہ کے مطابق ایم ایل او نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ چھٹی پر ہیں اس لیے ڈیوٹی پر نہیں آئیں گی۔
 
دوسری جانب کراچی کے علاقے ملیر کالا بورڈ کے نجی اسپتال میں بھی ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث 3 ماہ کے بچے کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی جبکہ دوسری شدید متاثر ہے۔ والد کے مطابق ڈاکٹرز نے بچے کو ہائی ڈوز دوا دی جس نے ری ایکشن کیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں