بدھ, 24 اپریل 2024


نوری آباد میں مسافرکوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم

حیدرآباد: صوبہ سندھ کے علاقے نوری آباد میں مسافرکوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے۔
 
ایم نائن موٹروے نوری آباد میں مسافرکوچ اورٹرک کے درمیان ہونے والے تصادم میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
 
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
 
اس سے قبل گزشتہ روز جامشورو میں انڈس ہائی وے پر گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
 
 
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبہ سندھ کے شہر بدین میں تیزرفتار مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 44 زخمی ہوگئے تھے۔
 
 
واضح رہے کہ رواں سال 7 فروری کو خیبرپختونخواہ کے علاقے ضلع کرک میں انڈس ہائی وے پر کار اور مسافر کوچ میں تصادم کے بعد بس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں 15 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment