Print this page

مجھے انجری ہوگئی تو وکٹ کیپنگ کون کریگا،سرفراز احمد کا بڑا انکشاف

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اپنے زخمی ہونے کی صور ت میں متبادل وکٹ کیپر کے بارے میں بڑا انکشاف کردیا۔

ایک انٹر ویو کے دوران سرفراز احمد نے کہاکہ محمد رضوان ایک بہترین بیٹسمین اور وکٹ کیپر ہیں،کینگروز کے خلاف ون ڈے سیریز میں 2سنچریاں بنانے کے باوجود ان کو ڈراپ کرنا ہمارے لیے بھی بڑا مشکل فیصلہ تھا کیوں کہ بطور سپیشلسٹ بیٹسمین ان کی جگہ مڈل آرڈر میں نہیں بنتی تھی جہاں بابر اعظم،حارث سہیل، محمد حفیظ اور شعیب ملک پہلے سے موجود ہیں۔

انھوں نے کہا کہ محمد رضوان کے لیے بدقسمتی کی بات ہے کہ میں وکٹ کیپر ہونے کے ساتھ کپتان بھی ہوں، البتہ پاکستان کرکٹ کے لیے خوش آئند بات یہ ہے کہ خدانخواستہ کسی کو مسئلہ ہوجائے تو بیک اپ میں باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں۔ 

 

ایک سوال پر سرفراز احمد نے کہا کہ عابد علی اور شان مسعود میں ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے سخت مقابلہ تھا،دونوں کی ڈومیسٹک اور اے ٹیموں کی جانب سے کارکردگی اچھی رہی ہے،حالیہ فارم اور وکٹ کیپنگ کی اضافی خوبی کو دیکھتے ہوئے عابد علی کو ترجیح دی،اگر میری کوئی انجری وغیرہ ہوئی تو ان کی خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں۔یاد رہے کہ ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم میں متبادل وکٹ کیپر شامل نہیں ہے۔           

پرنٹ یا ایمیل کریں