بدھ, 24 اپریل 2024


پاکستان کے لیے ایک اچھی خبر آ گئی

 
 
 
کراچی: پاکستان کے لیے ایک اچھی خبر آ گئی، چینی سرمایہ کار گروپ نے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ہے۔
 
چینی سرمایہ کار گروپ پاور چائنا نے کوئلے اور ونڈ انرجی میں اربوں ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کا فیصلہ کر لیا ہے۔
 
اس سلسلے میں آج پاور چائنا اور پورٹ قاسم الیکڑک پاور کمپنی نے کراچی میں پریس کانفرنس کی۔
 
گروپ کے نمائندے شینگ یومنگ نے میڈیا کو بتایا کہ پاور چائنا کمپنی توانائی کے شعبے میں اپنی سرمایہ کاری بڑھا رہا ہے۔
 
شینگ یومنگ نے پاکستان کے موجودہ معاشی بحران کو عارضی قرار دیا۔
 
 
یاد رہے کہ چند دن قبل بیجنگ میں پاکستان اور چین کے درمیان خلائی ٹیکنالوجی منتقلی کا معاہدہ بھی ہو گیا ہے، معاہدے کے تحت دونوں ممالک مل کر سائنسی اور تیکنیکی ترقی کے تجربات کریں گے۔
 
اس معاہدے کے بعد پاکستانی خلا نوردوں کو خلا میں بھیجنے کی راہ ہم وار ہوگئی ہے، پاکستانی اور چینی خلا نوردوں کو مشترکہ طور پر اب خلائی مشن پر بھیجا جائے گا اور چین پاکستان کی خلائی تحقیق میں مدد اور تعاون فراہم کرے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment