بدھ, 24 اپریل 2024


ملک کے بیشترشہرشدیدگرمی کی لپیٹ میں رہیں گے

کراچی: کراچی سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی شہر قائد کا موسم گرم اور خشک رہے گا جب کہ ہیٹ ویو کا خطرہ ٹل چکا ہے، شہر کے اوپر ہائی پریشر ایریا موجود نہیں جس سے اب شہر میں گرمی کی لہر درمیانے درجے کی ہوسکتی ہے اور موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 27 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

ضلع بدین میں بھی گرمی کی حالیہ شدید لہر نے سڑکوں اور بازاروں کو سنسان کر دیا ہے جب کہ گرمی سے معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق آج گرم ترین مقام شہید بے نظیر آباد ہے جہاں پارہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ حیدرآباد اور جیک آباد میں 44 اور سکھر میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ روز گرم ترین مقام نواب شاہ رہا جہاں پارہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا تھا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment