منگل, 16 اپریل 2024


مریم نواز کا بیانیہ ن لیگ کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے

 
 
 
 
کراچی : لب و لہجے میں تلخی سے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی تک مریم نواز ایم کیو ایم بانی کی ڈگر پر چل پڑی ہیں۔ بانی ایم کیو ایم نے اپنی حرکتوں سے پارٹی کو ڈبو دیا۔
 
موجودہ صورتحال میں مختلف حلقوں کی جانب سے سوالات اٹھ گئے کہ کیا مریم نواز کا بیانیہ بھی ن لیگ کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے؟ ن لیگ کہنے کو تو قومی جماعت ہے لیکن اس کا بیانیہ ریاست کے خلاف ہے۔
 
بانی ایم کیو ایم کے خلاف بھی قانون حرکت میں آیا۔ اس کے ردعمل میں ان کا رویہ خود کو تباہی کی طرف لے جانا والا تھا، پہلے ان کا لہجہ سخت ہوا۔ پھرریاستی اداروں کے خلاف زہر اگلا اور پھر ملک کے خلاف ہی کھڑے ہوگئے۔
 
ان دنوں رابطہ کمیٹی آئے روز اپنے بانی کے پاکستان مخالف بیانات کی توثیق اور دفاع کرتی رہی اور آج نتیجہ سب کے سامنے ہے۔ بعد ازاں بچی کچھی ایم کیو ایم نے بھی اپنے بانی سے لاتعلقی کا اظہار کرلیا۔
 
کچھ ایسے ہی راستے پر ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز بھی چل پڑی ہیں اور یہ راستہ ان کو ن لیگ کے قائد نواز شریف نے ہی دکھایا تھا۔ جو ووٹ کے عزت کے نعرے سے شروع ہوئے اور سانحہ اکہتر جیسی دھمکیوں پر اتر آئے۔
 
یہی نہیں انہوں نے ملک اور ریاستی اداروں کے خلاف انٹرویو بھی دیئے۔ اب مریم نواز کے بیانات بھی سب کے سامنے ہیں۔ پہلے وہ کہتی رہیں کہ کسی بھی حد تک جاؤں گی۔
 
پھر انہوں نے اداروں پر کیچڑ اچھالنے کی مہم شروع کردی اور اب وہ سڑکوں پر قانون کی دھجیاں اڑاتی پھر رہی ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ن لیگ کا حال بھی ایم کیوایم اور بانی ایم کیو ایم جیسا ہوگا؟

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment