Print this page

کامران اختر اور دیگرکیخلاف نیب کی کارروائی کا فیصلہ

کراچی : نیب نے سابق ٹاون ناظم بلدیہ ٹاون کامران اختر اور دیگرکیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا اور کہا کامران اختراور دیگر نے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی۔
 
سابق ایم کیو ایم رہنما کامران اختر بھی نیب کے ریڈار پر آگئے، نیب نے سابق ٹاون ناظم بلدیہ ٹاون کامران اختر اور دیگرکیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
 
نیب نے میونسپل کمشنر ڈسٹرکٹ ویسٹ کو کال اپ نوٹس جاری کرتے ہوئے 23 جولائی کو صبح 11 بجے نیب دفتر ویسٹ پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔
 
نیب کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا میونسپل کمشنر آمدن اور اخراجات کے تفصیلی کاغذات کیساتھ پیش ہوں، کامران اختراور دیگر نے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی۔
 
خط میں میونسپل کمشنر سے 1 دسمبر 2005 سے کامران اختر کے عہدے پر تعینات رہنے تک کی تصدیقی تفصیلات طلب کی ہیں اور تمام ناظم، چیئرمین، ایڈمنسٹریٹرز، ٹی ایم اوز، اور ٹی اوز ٹاون کے بجٹ ذاتی معاملات خصوصی گرانٹ اور متعلقہ فائل بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے۔
 
میونسپل کمشنر سے بینک اکاؤنٹس کی تفصیل ، اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ کیش بک اور چیک ایشو ہونے والا رجسٹر بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے، نیب حکام کی جانب سے ابتدائی تفتیش کے بعد انکوائری کو آگے بڑھایا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں