جمعرات, 25 اپریل 2024


شرجیل میمن اوران کی بیگمات کےخلاف ٹھوس شواہد

 
 
کراچی : قومی احتساب بیورو (نیب ) نے شرجیل میمن کے خلاف ایک اور ریفرنس دائرکردیا، ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ شرجیل میمن، ان کی بیگمات اور دیگر ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد ہیں، ملزمان نے آمدن سے زائد اثاثے بنائے۔
محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھ ارب کرپشن کیس میں پھسنے شرجیل میمن کے خلاف قانون کا گھیرا مزید تنگ ہوگیا۔
 
نیب نے شرجیل میمن سمیت بارہ ملزمان کےخلاف اثاثہ جات سےمتعلق نیاریفرنس دائرکردیا، اس کیس میں شرجیل میمن کی اہلیہ صدف شرجیل اورزینت انعام کوبھی بطور ملزمان نامزد کیا گیا ہے۔
 
ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ شرجیل میمن، ان کی بیگمات اور دیگر کے خلاف ٹھوس شواہد ہیں، ملزمان نے آمدن سےزائداثاثےبنائے، مکمل ریکارڈ موجود ہے۔
 
احتساب عدالت نے ریفرنس سماعت کےلیےمنظور کرتے ہوئے شرجیل میمن اور 2 اہلیہ سمیت ملزمان کو پیشی کے لئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔
 
ریفرنس میں نامزدملزمان میں ذیشان، اظہار حسین، محمد سہیل، سیف اللہ لوہار، آغا احسن، شوکت علی تھیبو، وسیم اختر تھیبو ،کامران گل شامل ہیں۔
 
یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاویداقبال نے پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی تھی، شرجیل میمن پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔
 
اس سے قبل رواں سال جولائی میں چیئرمین نیب نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، شرجیل میمن کے خلاف تفتیش کی منظوری دی تھی، نیب کا کہنا تھا کہ سابق وزیر نے بدعنوانی کے ذریعے کئی بے نامی جائیدادیں بنائیں، بے نامی جائیدادیں خاندان، ملازمین کے نام پربنائیں گئیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment