منگل, 16 اپریل 2024


بانی ایم کیوایم ایک بارپھرزیرحراست

لندن: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین پر نفرت انگیز تقریر کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔
 
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن کے سدک پولیس اسٹیشن میں ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کو نفرت انگیز تقریر کے الزام میں تیسری مرتبہ طلب کیا گیا تاہم انہوں نے اس بار بھی سوالوں کے جوابات نہیں دیے۔ پولیس کو سوالات کے جواب نہ دینے اور شواہد کی روشنی میں پراسیکیوشن نے ان پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت فرد جرم عائد کی ہے۔
 
برطانوی قانون کے مطابق فرد جرم عائد ہونے کے بعد بانی ایم کیوایم کے خلاف ٹرائل تقریباً 2 ہفتے میں مکمل ہوجائے گا۔ فرد جرم عائد کئے جانے کے بعد الطاف حسین کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا جائے گا۔ جس کے بعد گرفتاری یا ضمانت کا فیصلہ کیا جائے گا
 
واضح رہے کہ الطاف حسین پر 2016 میں نفرت انگیز تقریروں کاالزام ہے۔ انہیں 11 جون کو گرفتار بھی کیا گیا تھا تاہم بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment