منگل, 12 نومبر 2019


قومی شاہراہ پرایک اور ہولناک حادثےنے11افرادکی جان لےلی

ہالہ:قومی شاہراہ پرکوچ کی رکشہ کوٹکر سے 11 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

ذرائع کے مطابق ہالہ میں نیوسعید آباد کے قریب قومی شاہراہ پرکوچ نے رکشہ کوٹکرماردی، جس کے نتیجے میں 11 مسافر جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔ مسافرکوچ کراچی سے پنجاب جارہی تھی۔

امدادی ٹیمیں فوری طورپرجائے وقوعہ پہنچیں اورلاشوں اورزخمیوں کو فوری طورپراسپتال منتقل کیا جہاں قانونی کارروائی سمیت زخمیوں کی طبی امداد دی جارہی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment