منگل, 23 اپریل 2024


ٹوٹے تاروں، بجلی کے کھمبوں سےدوررہیں

کراچی: ایران سے بارش برسانے والا سسٹم کراچی میں داخل ہونے کے بعد شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، کے الیکٹرک نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ بارش کی صورت میں احتیاط کی جائے، غیر قانونی ذرائع  سے بجلی کا حصول ہرگز نہ کیا جائے، شہری ٹوٹے ہوئے تاروں، بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے دور رہیں۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بارش کی صورت میں بچوں کا خاص خیال رکھا جائے اور احتیاط برتیں، برقی آلات ننگے پاؤں یاگیلے ہاتھ کے ساتھ نہ چھوئیں، بارش اور کھڑے پانی میں پانی کی موٹر جیسے برقی آلات کا غیر محفوظ استعمال حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں 118 پر فوری رابطہ کیا جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز چیف میٹر و لوجسٹ نے کہا تھا کہ ایران سے بارش برسانے والا سسٹم کراچی میں داخل ہو چکا ہے، سسٹم بلوچستان سے کراچی میں داخل ہوا، سسٹم کے تحت آج دن بھر شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق سسٹم سے تیز بارش کی کوئی توقع نہیں ہے، بارش برسانے والاسسٹم سندھ سے پنجاب، پھر شمالی علاقہ جات جائے گا، بوندا باندی کی وجہ سے آج دن خصوصاً رات میں ٹھنڈ ہوگی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment