Print this page

27 فروری :پاکستان کےمحافظ شاہینوں‌ کی دلیری اورشجاعت کی ایک نئی تاریخ‌ رقم

27 فروری وہ دن ہے جب پاکستان کی آزاد فضاؤں کے محافظ شاہینوں‌ نے دلیری اور شجاعت کی ایک نئی تاریخ‌ رقم کی اور بھارت کو دنیا بھر میں‌ ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔

فروری کو آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے نام سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا آغاز لائن آف کنٹرول کے پار 6 بھارتی فوجی ٹارگٹس کا نشانہ بنانے سے شروع ہوا ، جس پر بھارت کی طرف سے مگ 21، ایس یو 30اور میراج 2000 بھجوائے گئے ، جن میں سے 2طیارے پاک فضائیہ کے شاہینوں کا شکار بنے ، بھارتی مگ 21طیارے کا ملبہ پاکستانی علاقے میں گرا اور اس کا پائلٹ ابھی نندن گرفتار ہوا، جبکہ بھارتی ایس یو 30طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا ، جس میں اس کا پائلٹ بھی مارا گیا۔

بھارت نے اس شکست کو چھپانے کیلئے پاک فضائیہ کا ایف 16طیارہ مار گرانے کا دعوی کیا ، جو وہ آج بھی ثابت نہیں کرسکا ، جبکہ امریکہ حکام بھی اس دعوے کی نفی کرچکے ہیں۔

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان نے ابھی نندن کے طیارے کے چاروں میزائل اور ایجکٹ سیٹ دنیا کے سامنے پیش کردیئے ہیں ، طیارے کے میزائل آر73 آرچراورآر77ایڈر کے دو میزائل مکمل اوردرست حالت میں جبکہ 2میزائل طیارہ جلنے کے باعث جزوی حالت میں ملے۔

پاکستانی عسکری حکام نے سرپرائز ڈے کے حوالے سے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان امن پسند ریاست ہے تاہم جب بھی جارحیت مسلط کی گئی تو دشمن کو جواب میں سرپرائز ہی ملے گا

 

پرنٹ یا ایمیل کریں