Print this page

سندھ حکومت کا رات آٹھ بجے سے صبح آٹھ بجے تک تمام دکانیں بند کرانے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے صوبے بھر میں رات آٹھ بجے سے صبح آٹھ بجے تک تمام دکانیں بند کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم میڈیکل اسٹورز کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے صوبے بھر میں موثر لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس ضمن میں رات 8 بجے سے صبح 8 بجے تک تمام دکانیں سوائے میڈیکل اسٹورز کے بند رہیں گی۔

ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے بینکنگ سیکٹر کو ضروری برانچ کھولنے کی ہدایت کی ہے جب کہ اسپتال 24 گھنٹے کھلے رہیں گے تاہم کریانہ اسٹورز سمیت تمام دکانیں 12 گھنٹوں کے لیے بند رہیں گی

پرنٹ یا ایمیل کریں