ھفتہ, 20 اپریل 2024


سندھ میں لاک ڈاؤن مزید سخت، شام 5 سے صبح 8 بجے تک دکانیں بند کرانے کا فیصلہ

کورونا وائرس کے باعث سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید سختی کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شام 5 سے صبح 8 بجے تک صوبے بھر میں دکانیں بند کرانے کی ہدایت کردی ہے تاہم صرف میڈیکل اسٹور24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی پولیس کو صوبے میں لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ابھی تک شہر میں گھوم رہے ہیں، لوگوں کا تعاون عوام کی صحت کا ضامن ہے، اس لئے عوام  لاک ڈاؤن اور حکومت کے فیصلوں کا احترام کریں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment