Print this page

نیشنل ہائی وے کے قریب پولیس آپریشن کے دوران 9 دہشتگرد ہلاک،

ایمز ٹی وی (کراچی)ایس ایس پی کراچی ملیر راؤ انوار کے مطابق نیشل ہائی وے پر محمد میاں خان گوٹھ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، کارروائی میں 200 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔ پولیس کو دیکھ کر دہشتگردوں نے فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ کردیا، پولیس کی جوابی کارروائی میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 2  کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

راؤ انوار کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے قبضے سے گزشتہ دنوں قائد آباد میں پولیس اہلکاروں سے چھینا گیا سرکاری اسلحہ اور بارودی مواد سے بھرا ایک رکشا برآمد ہوا ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ دہشت گردوں نے محرم الحرام کے موقع پر دہشتگردی کا منصوبہ بنا رکھا تھا،

پرنٹ یا ایمیل کریں