Print this page

سرسید یونیورسٹی اورعلماء یونیورسٹی کےمابین مفاہمتی یادداشت پردستخظ

کراچی: سر سید یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی اور علماء یونیورسٹی کے مابین ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے ۔

ایک مفاہمتی یاداشت کے تحت دونوں جامعات مشترکہ طور پر تحقیقی سرگرمیوں اور پروجیکٹس کی تخلیق و تشکیل میں حصہ لیں گی

مفاہمتی یاداشت پر سرسید یونیورسٹی کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین، جبکہ علماء یونیورسٹی کی طرف سے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر منصورالظفرداوَد نے دستخط کیئے ۔

معاہدے کا مقصد مشترکہ دلچسپی کے امور پر دونوں جامعات کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینا اور ماہرین کے تجربہ سے استفادہ کرنا ہے ۔ دونوں جامعات کے باہمی تعاون سے تربیتی ورکشاپس ، سیمینار اور کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گا اور فیکلٹی اور طلباء کے مابین معلومات، اشاعتی رپورٹس و دیگر تعلیمی و تحقیقی مواد کا تبادلہ کیا جائے گا ۔

اس سلسلے میں سرسیدیونیورسٹی کی جانب سے رجسٹرار سید سرفراز علی اور علماء یونیورسٹی کی طرف سے ڈائریکٹر میجر(ر) ناصر اے سبزواری فوکل پرسن مقرر کئے گئے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں