Print this page

ڈاؤیونیورسٹی کےوائس چانسلرکی مدت ملازمت میں چار سال کی توسیع

کراچی: ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر سعید قریشی کی مدت ملازمت میں چار سال کی توسیع کی منظوری مل گئی۔

وائس چانسلر ڈاکٹر سعید قریشی کی مدت ملازمت میں توسیع وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دی۔

واضح رہےایڈیشنل چیف سیکرٹری بورڈز و جامعات علم الدین بلو کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں کہا گیا تھاکہ ڈاکٹر سعید قریشی کی چار سالہ مدت رواں برس 23اپریل کو مکمل ہورہی ہے چنانچہ ان کی مدت ملازمت میں چار سال کے لئے توسیع کردی جائے یا پھر ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر کے تقرر کے لیے اشتہار دینے کی منظوری دی جائے۔

جس پر وزیراعلی سندھ نے نئےوی سی کے لیے اشتہار دینے کی بجائے ڈاکٹر سعید قریشی کی مدت ملازمت میں توسیع پر اتفاق کیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ حکومتی حلقے ڈاکٹر سعید قریشی کی کارکردگی سے مطمئن تھےاور وہ ان کی مدت ملازمت میں توسیع چاہتے تھے۔

ڈائو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے تقرر کے لیے اشتہار دینے کی منظوری دی جائے

ابڈاکٹر سعید قریشی آئندہ چار برس یعنی 23 اپریل 2025 کے لئے بھی ڈائو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ہو گئے ہیں ان کی دوسری مدت کے لیے تقرری کا نوٹیفکیشن آئندہ ایک دو روز میں جاری کردیا جائے گا۔

اس سے قبل جامعہ این ای ڈی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش لودھی کی مدت ملازمت میں بھی چار برس کی توسیع کی جاچکی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں