Print this page

سندھ بھرمیں تعلیمی ادارے معمول کےمطابق کھلیں رہیں گے،سعیدغنی

کراچی: وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی نےسندھ بھرکےتعلیمی اسکولوں کی بندش کےحوالےسےاہم اعلان کیاہے۔

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کااین سی او سی میں پنجاب کے مختلف شہروں میں تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلےپر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ بھر میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں رہیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ میں تمام تعلیمی ادارے 50 فیصد ہی بچوں کو بلانے کے پابند ہیں اور یہی سلسلہ مزید جاری رہے گا این سی او سی میں پنجاب کے کچھ شہروں اور پشاور میں کروانا وائرس کے کیسز کی شرح بڑھنے پر وہاں 15 روز کے لئے تعلیمی ادارے موسم بہاراں کی چھٹیوں کے لئے کچھ پہلے ہی بند کئے گئے ہیں۔

صوبہ سندھ میں ایسی کوئی تعطیلات نہیں ہوتی ۔ سعید غنی محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹئیرنگ کمیٹی کے گزشتہ کے اجلاس میں جو فیصلے ہوئے اسی پر عمل درآمد ہوگا۔ اگر کسی تعلیمی ادارے میں خدانخواستہ کرونا کے کیسز آتے ہیں تو اس کو بند کیا جائے گا۔ سندھ میں تعلیمی ادارے 15 مارچ سے بند ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں