Print this page

سندھ بھرمیں تعلیمی ادارےعاشورہ تک بندرکھنےکافیصلہ

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھرمنگل سے بورڈامتحانات لینےکافیصلہ کرلیا۔

وزیر تعلیم و ثقافت سید سردار علی شاہ اور وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اسماعیل راہو کی مشترکہ سربراہی میں اجلاس ہوا۔
کووڈ-19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات ایس او پیز پر عملدرآمد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کووڈ کے بڑھتےہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے تمام تعلیمی ادارے عاشورہ تک بند رکھنے کافیصلہ کیا گیاہے۔

جبکہ بورڈ امتحانات کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہےکراچی انٹرمیڈئیٹ بورڈ، حیدرآباد،میرپورخاص، سکھر، لاڑکانہ اور شہید بینظیرآباد کے چیئرمینز کی طرف سے متفقہ طور پر دس اگست سے بقایا امتحانات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔متعلقہ بورڈ کےچیئرمین امتحانات کا تفصیلی شیڈول جاری کرینگے

وزیر تعلیم سردار علی شاہ کا اجلاس میں کہنا تھاکہ امتحانات کے دوراں پیپرز میں کاپی کی شکایات پر متعلقہ انویجیلیٹرز اور سینٹر انچارج کے خلاف کارروائی ہوگی۔جس بھی انویجیلیٹرکاپی کروانے میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی ہوگی امتحانی مراکز میں امتحانات کے دوران طلبہ کے ساتھ ساتھ انویجیلیٹرز اور دیگر عملے سے بھی موبائل فونز لیے جائیں گےنہ صرف پیپر شروع ہونے سے پہلے بلکہ پیپر کے اختتام کے بعد بھی طلبہ کو ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ہی سینٹرز سے اخراج کا عمل یقینی بنایا جائے گا۔

کراچی میں اس وقت بھی 23 فیصد کووڈ ریشو چل رہا ہے خدانخواستہ اگر عاشورہ کے دوران ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا گیا تو اس ریشو میں اضافہ ہو سکتا ہے20 اگست کی تاریخ پر غور کیا جا رہا ہے تاہم وفاقی ٹاسک فورس این سی او سی کے متفقہ فیصلے کے حساب سے ہی صورتحال کو مدنظر رکھ کرفائنل فیصلہ کیا جائے گا جو بھی فیصلہ کرینگے وہ بچوں کے حق میں ہوگا.

اجلاس میںمحکمہ کالج ایجوکیشن کے سیکریٹری،سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اور صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمین سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے جبکہ سیکریٹری ہوم قاضی شاہد پرویز وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کا حصہ رہے۔

کووڈ-19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات ایس او پیز پر عملدرآمد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں