Print this page

وزارت تعلیم کی ہائرایجوکیشن کمیشن کےایگزیکٹوڈائریکٹرکےانٹرویوزروکنےکی ہدایت

وزارت تعلیم نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے انٹرویوز روکنے کی ہدایت کردی ہے۔

اس سلسلے میں ایڈیشنل سکریٹری وزارت تعلیم و تربیت محی الدین وانی نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کو باقاعدہ مراسلہ بھیج دیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ازسر نو تشکیل شدہ سلیکشن بورڈ میں دو وفاقی سیکریٹریوں کی نامزدگی مینجمنٹ پوزیشن سکیلز پالیسی، 2020 کے مطابق نہیں ہے۔

مراسلے کے مطابق اس طرح کی سینئر سطح کی نامزدگی صرف ’افسروں کی مجاز اتھارٹی‘ یعنی وزیر اعظم کی پیشگی منظوری سے کی جا سکتی ہے۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی منظوری کو رولز آف بزنس، 1973 کے مطابق طلب کیا جانا چاہیے۔

مراسلے کے مطابق مذکورہ قانونی مسائل کو فوری طور پر کمیشن کے نوٹس میں لانے کی ضرورت ہے،لہذا وزارت نوٹیفکیشن کو فوری طور پر منسوخ کرنے پر زور دیتی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں