Print this page

طلباکاانتظارختم ، ایسوسی ایٹ ڈگری میں داخلے11اپریل سےہونگے

کراچی: ایسوسی ایٹ ڈگری میں داخلہ لینے والے طلبا کوجامعہ کراچی کی جانب سے اجازت مل گئی۔

تفصیلاے کے مطابق جامعہ کراچی کے قائم مقام رجسٹرار پروفیسر مقصود انصاری کی زیر صدارت منعقدہ کالج پرنسپلز کے منعقد ہ اجلاس میںطویل انتظار کے بعدگزشتہ برس 2021 میں انٹر کرنے والے طلبہ کو ایسوسی ایٹ ڈگری ڈگری ان سائنس ، کامرس اور آرٹس میں داخلے دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

اجلاس کے بعد ناظم امتحانات ظفر حسین نے میڈیا کو بتایا کہ تمام کالج پرنسپلز نے اس بات پر رضا مندی ظاہر کی ہے کہ وہ کچھ عرصے بیک وقت ایسوسی ایٹ ڈگری کے دونوں بیچز کی تدریس کریں گے۔

یونیورسٹی کے تحت الحاق شدہ کراچی کے سرکاری کالجوں میں ایسوسی ایٹ ڈگری میں داخلے رواں ماہ 11 اپریل سے شروع ہونگےجبکہ طلباء کی کلاسز رواں ماہ رمضان کے مہینے میں 20 اپریل سے شروع ہونگی

یہ ایسوسی ایٹ ڈگری کا دوسرا بیچ ہوگا اس سے قبل پروموشن پالیسی کے تحت انٹر کرنے والے طلبہ کو سال 2021 میں داخلے دیے گئے تھے جن کی کلاسز ابھی جاری ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں