Print this page

ایم اے پرائیوٹ سال اول سالانہ امتحانات برائے 2019-2020کےنتائج کااعلان

کراچی: جامعہ کراچی نے ایم اے پرائیوٹ سال اول بین الاقوامی تعلقات سالانہ امتحانات برائے 2019-2020کے نتائج کااعلان کردیا۔

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق ایم اے پرائیوٹ سال اول بین الاقوامی تعلقات سالانہ امتحانات برائے 2019-2020 ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیاہے۔

نتائج کے مطابق امتحانات میں 1594 طلبہ شریک ہوئے،943 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 654 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 59.05 فیصدرہا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں