Print this page

محکمہ تعلیم سندھ نےاساتذہ کوآفرلیٹرجاری کرناشروع کردیئے

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نےاساتذہ کوجوائننگ لیٹرجاری کرناشروع کردیئےہیں۔

محکمہ تعلیم سندھ کے سیکرٹری غلام اکبر لغاری ، ڈی جی ایچ آر ضمیر احمد کھوسو، ایڈیشنل ڈائریکٹر سیکنڈری فرناز ریاض ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر کشور کماراور ضلع تعلیمی افسر ضلع شرقی یار محمد بالادی نے پرائمری اسکول اساتذہ (پی ای ایس ٹی) کے اہل امیداروں کو آفر لیٹر اورجوائننگ لیٹر جاری کرنا شروع کردیئے ہیں ۔

اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ دہرے ڈومیسائل، فارم ڈی اورشناختی کارڈ نمبرز سمیت دیگر مسائل کے حامل امیدواروں کی اسکروٹنی کاعمل دوربارہ شروع کردیا گیا ہے، ضلع شرقی میں مزید خالی اسامیاں نکالی جارہی ہیں۔

جب کہ دیکر مسائل کے حامل امیدواروں کو ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر ان کے مسائل کی جانچ پڑتال کی گئی ہے۔

ریکارڈ کے مطابق ضلع شرقی کے گلشن اقبال ٹائون میں پرائمری اسکول ٹیچر (پی ایس ٹی ) کے کل امیدوار 1717 تھےجن میں سے40فیصد نمبر حاصل کرنے والے 456مرد اور 1261خواتین شامل ہیں ،جن میں سے 43پی ایس ٹی کو لیٹر جاری ہوئے ہیں اور 147باقی ہیں ۔

جمشید ٹائون کےپرائمری اسکول ٹیچرکے کل امیدوار860ہیں جن میں 662خواتین اور198حضرات شامل ہیں ۔جمشید ٹائون کے 403خواتین و حضرات کو پی ایس ٹی کے لیٹر جاری کئے جاچکے ہیں جب کہ104پی ایس ٹی کے لیٹر باقی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق 11ایسے امیداروں کو بھی لیٹر جاری کر دیئے گئے ہیں جن کے مستقل اور عارضی ایڈریس ایک جیسے ہیں تاہم ان کےشناختی کارڈ کا کوڈپنجاب ، بلوچستان اورخیبر پختون خوا کے نکلے ہیں جس کی وجہ سے ان کو جوائننگ سے روک دیا گیا ہے ۔240کے قریب امیدواروںکے آفر لیٹر کٹ آف ڈیٹ ، فارم ڈی ، ڈومیسائل اور سی این آئی سی کے مسائل کی وجہ سے روک لیئے گئے ہیں ۔

ضلع شرقی میں جونیئر ایجوکیشن اسکول ٹیچر کے امیداروں کی کل تعداد 1172ہے ، جن کو جلد آفر لیٹر جاری ہونا شروع ہونگے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں