Print this page

ہوم اکنامکس یونیورسٹی لاہورکوایم فل فوڈاینڈنیوٹریشن میں داخلوں کی اجازت مل گئی

اسلام آباد: ہائیرایجوکیشن کمیشن نے ہوم اکنامکس یونیورسٹی لاہورکوایم فل فوڈ اینڈ نیوٹریشن میں داخلوں کی اجازت دے دی ہے۔

ایچ ای سی نے فیکلٹی اور لیبز کی جانچ پڑتال کے بعد ایم فل میں داخلوں کا این او سی جاری کیا ہے۔

ایچ ای سی نے یونیورسٹی کو رواں سال سے ہی ایم فل میں داخلوں کی اجازت دی ہے۔ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی اسسٹنٹ پروفیسرز کی مستقل تقرری کے بعد مذکورہ مضمون میں ایم فل میں داخلوں کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین کا کہنا ہے کہ ایم فل میں داخلوں سے یونیورسٹی میں تحقیقی کام کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ اکتوبر میں یونیورسٹی ایم فل میں داخلوں کے لیے شیڈول جاری کرے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں