Print this page

ایم ایس پی ایچ مقبول پروگرام، نشستوں میں اضافہ کرینگے، وائس چانسلر پروفیسر امجدسراج

کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کےاپناانسٹیٹیوٹ برائےپبلک ہیلتھ کے تحت ماسٹرآف سائنس ان پبلک ہیلتھ (ایم ایس پی ایچ)کے 8ویں بیچ کی استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔

استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے کہاہےکہ ایم ایس پی ایچ پروگرام کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس کی نشستوں میں اضافے کی کوشش کرینگے، فیکلٹی کی تعداد بڑھا کرانفرااسٹرکچر میں مزید بہتری لائیں گےانہوں نے مزید کہاکہ جے ایس ایم یو عالمی معیار کے ہیلتھ پروفیشنلز تیار کرنے میں پیش پیش ہےجو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔

جبکہ ایم ایس پی ایچ کے نئے بیچ سے خطاب کرتے ہوئے اےآئی پی ایچ کی چیئرپرسن اور بانی ڈین پروفیسر لبنیٰ انصاری بیگ نے بتایا کہ امسال ایم ایس پی ایچ کے نئے بیچ میں نشستوں کو 25سے بڑھا کر50کر دیا گیا ہے.انہوں نےشرکاء سےتحقیق پر مبنی کام اور سیکھنے کے عمل میں تیزی لانے کی ضرورت پرزور دیااورجامعہ کے قواعد و ضوابط سے انہیں آگاہ کیا۔

اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹراعظم خان، پروگرام ڈائریکٹرڈاکٹر زعیمہ احمر، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شیراز شیخ، لبنیٰ مظہراللہ ،اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر گریش کمار،سلمان زیدی بھی موجود تھے جبکہ لیکچرار ڈاکٹر حراطارق نے سیشن کی نظامت کی۔حلف برداری کی تقریب کی قیادت ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شیراز شیخ نے کی جس میںاے آئی پی ایچ فیکلٹی اور عملے کے ساتھ ساتھ جاری تحقیقی منصوبوں اور سہولتوں کے حوالے سےآگاہ کیاگیا۔

پروگرام کی ڈائریکٹرڈاکٹر زعیمہ احمر نے پروگرام کے حوالے سے شرکاء کو سیر حاصل معلومات فراہم کیں۔سیشن کے اختتام پر نئے بیچ نے اے آئی پی ایچ فیکلٹی کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں