Print this page

اسکالرشپ کےتحت 1000 پاکستانی طلبہ کوپی ایچ ڈی اسکالرشپ فراہم کی جائے گی

کراچی: ایچ ای سی اسکالرشپ پراجیکٹ پاک امریکہ نالج کوریڈور کے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کی جانب سے ملک کی بڑی جامعات میں آگاہی اورینٹیشن سیشنز کا آغاز8 دسمبر2022 ء کوصبح11:00 بجے کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگی۔

پراجیکٹ مینجرمحمد عاطف انور اور پراجیکٹ مینجراحسان افتخاراسکالرشپ کے حوالے آگاہی فراہم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی اس پراجیکٹ کے تحت پاکستانی طلبہ کو 1000 پی ایچ ڈی اسکالرشپ فراہم کی جائے گی جس کا مقصد پاکستانی جامعات کے نان پی ایچ ڈی اساتذہ اور گریجویٹ طلبہ کو انجینئرنگ،ٹیکنالوجی،سوشل سائنسز، میڈیکل سائنسز،ایگریکلچر سائنسز، ویٹرنری سائنسز،بزنس اور انٹرپرینیورشپ کے شعبوں میں امریکہ کی مختلف جامعات میں اس اسکالرشپ کے تحت ڈاکٹریٹ کی تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

انچارج اسٹوڈنٹس فنائینشل ایڈآفس جامعہ کراچی ڈاکٹر صدف مصطفی کے مطابق جامعہ کراچی کے بی ایس سال اور ماسٹرزسال آخر کے طلبہ کو امریکی جامعات میں پی ایچ ڈی کرنے کے لئے ملنے والی اس اسکالرشپ سے بھر پوراستفادہ کرناچاہیئے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں