ھفتہ, 20 اپریل 2024


جامعہ کراچی نےایوننگ پروگرام کی داخلہ فہرستیں جاری

کراچی: جامعہ کراچی نے بی ایس فرسٹ اور بی ایس تھرڈ ایئرایوننگ پروگرام کی داخلہ فہرستیں جاری کردی۔

انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطا بق تعلیمی سال برائے 2023 ء کے لئے بی ایس فرسٹ ایئر اور بی ایس تھرڈ ایئرایوننگ پروگرام کی داخلہ فہرستیں جاری کردی گئیں ہیں ۔طلبا و طالبات کو ہدایت کی گئی ہے کہ جن امیدواروںکے نام جاری کردہ داخلہ فہرستوں میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس یکم تا07 فروری2023 ء تک صبح11:00 تاشام 5:00 بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔طلبہ اپنے آن لائن پورٹل سے انرولمنٹ فیس واؤچراور انرولمنٹ فارم کا پرنٹ لینے کے بعد متعلقہ دستاویزات کی جامعہ کراچی کے جمنازیم ہال میں قائم داخلہ کمیٹی کاؤنٹرز سے تصدیق کرانے کے بعدجمنازیم ہال میں واقع بینک کاؤنٹرپرہی اپنی داخلہ فیس جمع کراسکتے ہیں۔ جبکہ کلیم فارم 03 فروری2023 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔

واضح رہے کہ داخلہ فیس صرف بینک الفلاح اسلامک کے کاؤنٹر واقع جمنازیم ہال جامعہ کراچی میں بصورت کیش جمع کرائی جاسکتی ہے اس کے علاوہ کوئی اور بینک داخلہ فیس وصول کرنے کا مجاز نہیں ہوگا۔

علاوہ ازیں ایسے طلباوطالبات جو جاری کردہ داخلہ فہرستوں سے مطمئن نہیں ہیں وہ 03 فروری 2023ء تک اپنے آن لائن پورٹل سے کلیم فارم داخل کرسکتے ہیں۔طلباوطالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ جامعہ کراچی کی جانب سے جاری کردہ کلوزنگ پرسنٹیج/ اہلیت کو مد نظر رکھتے ہوئے کلیم فارم جمع کرائیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment