جمعرات, 25 اپریل 2024


سرسیدیونیورسٹی اورالکرام ٹاول کےمابین مفاہمتی یادداشت پردستخط

کراچی: سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے الکرم ٹاول انڈسٹریز کے ساتھ صنعتی شعبے میں تعلیمی اصولوں اور ریکروٹمنٹ کی حکمت عملی کی بنیاد پر صنعت اور یونیورسٹی کے درمیان تعاون بڑھانے کے لئے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے

رجسٹرار انجینئر سید سرفراز علی اور شعبہ ہیومن ریسورس کے سربراہ شعیب خان نے بالترتیب سرسید یونیورسٹی اور الکرم ٹاول انڈسٹریز کی جانب سے معاہدے پر دستخط کئے۔ جس کے تحت مشترکہ طور پر تعلیمی سرگرمیوں، تربیتی سیشن، انڈسٹری وزٹ کو فروغ دیا جائے گا۔

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے سرسید یونیورسٹی کے رجسٹرار سید سرفراز علی نے کہا کہ اس معاہدے کا مقصد تعلیم اور صنعتی اتحاد کو مضبوط بنانا ہے۔

علاوہ ازیں کیریئر کی ترقی میں باہمی تعاون کو نہ صرف آگے بڑھا نا ہے بلکہ تربیتی سیشن اور تیکنیکی تعلیم کے ذریعے طلباء کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

سرسید یونیورسٹی اور الکرم باہمی اشتراک سے سیمینارز، کانفرنسز، ورکشاپس، لیکچرز و دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کریں گے تاکہ وسیع پیمانے پرنئے اور منفرد آئیڈیاز اور تصورات سامنے آئیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment