ھفتہ, 20 اپریل 2024


گیارہویں جماعت کےسالانہ امتحانات برائے 2022ءکےاسکروٹنی فارم جمع کروانےکااعلان

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سال اول سائنس پری انجینئرنگ کےسالانہ امتحانات برائے 2022ء کےاسکروٹنی فارم جمع کروانے کااعلان کردیا۔

انٹر بورڈ کے مطابق اسکروٹنی فارم بروز پیر 13مارچ سے بروز جمعہ 14اپریل 2023ء تک وصول کیےجائیں گے۔

اسکروٹنی کروانے کے خواہشمند طلباء اپنے اسکروٹنی فارم درج بالا تاریخوں میں انٹربورڈ میں واقع یونائیڈ بینک لمیٹڈ کے بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ انٹربورڈ کراچی نے طلباء کی مشکلات کے پیش نظر کراچی میں UBLکی تمام برانچوں میں فیس جمع کروانے کی سہولت بھی متعارف کروائی ہوئی ہے، طلباء اسکروٹنی فارم اور فیس واؤچر انٹربورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk  سے واؤچر اور اپنا فارم بورڈ کے متعلقہ سیکشن میں جمع کروانا ہوگا۔

علاوہ ازیں پری انجینئرنگ گروپ کی مارکس شیٹس متعلقہ کالجوں کو بھیج دی گئی ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment