جمعہ, 19 اپریل 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 42


مزار قائد پر تحریک انصاف کے جلسے میں موجودلوگوں کی تعداد پر متضاد اطلاعات

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مزار قائد سے ملحقہ سڑک پر پاکستان تحریک انصاف کے آج ہونے والے جلسے میں موجود لوگوں کی تعداد کے بارے میں مختلف ذرائع کی جانب سے مختلف دعوے سامنے آئے ہیں۔اس ضمن میں پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے جلسے میں 3لاکھ لوگ موجود تھے، سندھ پولیس کے مطابق ایک لاکھ افراد جبکہ حساس اداروں کی رپورٹ کے مطابق 65ہزار افراد نے جلسے میں شرکت کی۔ دوسری جانب آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ اس جلسے میں ایک لاکھ پچاس ہزار کے قریب لوگ موجود تھے، جن میں 70فیصد خواتین شامل تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جس جگہ جلسہ منعقد کیا گیا تھا یہ علاقہ ڈیڑھ کلومیٹر پر مشتمل ہے اور یہ سڑک 300فٹ چوڑی ہے، اس سڑک کی دونوں اطراف کو جلسے میں بھرا گیا تھا لہذاٰ 3کلومیٹر کا علاقہ لوگوں سے بھرا ہوا تھا، اس کے علاوہ اردگرد کی سڑکوں پر اور گاڑیوں میں بھی لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ تین دن کے شارٹ نوٹس پر ہونے والے اس جلسے میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شمولیت اختیار کی تھی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment